نئی نئی منصوبے، ریلیف اور ترقی صرف پنجاب کا مقدر ہی. محرومی اور بدحالی بلوچستان کا مقدر ہے، مولانا عبدالقادر لونی

اتوار 13 اپریل 2025 22:25

ة کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناحافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا عبدالروف نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی سرپرست مولاناخدائے نظر ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی عبدالطیف مجاہد سرپرست مولانانعمت اللہ سیکرٹری مولانا محمدانور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی ڈپٹی سالار عبدالقادر گلستانی ڈپٹی سیکرٹری شیر جان صالح نے کہا کہ حکمرانوں کی استحصالی اقدامات نے بلوچستان کو مسالستان بنا دیا ظالمانہ و جابرانہ فیصلوں سے بلوچستان کی 90فیصد آبادی کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے نرغے میں لے رکھا ہے بلوچستانی عوام سالہا سال سے حکمرانوں کی ترقی وخوشحالی کی وعدے سنتے آرہے ہیں لیکن عملی میدان میں حکومت نے گودار پر باڑ، بارڈروں کی بندش، اپنے وسائل اور معدنیات سے کی استفادہ اور نئی صنعتوں سے محروم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ نئی نئی منصوبے، ریلیف اور ترقی صرف پنجاب کا مقدر ہی. محرومی اور بدحالی بلوچستان کا مقدر ہے موٹروے اور میٹرو اور اورنج ٹرین سی پیک منصوبے ہونے کی باوجود بلوچستان کو محروم رکھا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے رہیں یہاں روزگار ہے نہ ہی زراعت ہے اور نہ ہی کوئی صنعتی شعبہ موجود ہے بلوچستان کے لوگوں کے روزگار کا دارومدار بارڈرز پر تھا حکومت اور اداروں نے ان بارڈرز کو بھی بند کردیا دو وقت کی روٹی بھی چھین لیا گیا سرحدی علاقوں میں بسنے والے عوام نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں