
پاکستان کرپٹو کونسل کے ایڈوائزر کا منی لانڈرنگ میں سزا یافتہ ہونے کا انکشاف
چانگ پینگ ژاؤ کی نیٹ ورتھ 66 ارب ڈالرز ہے اور یہ غالباً دنیا کا چوتھا امیر ترین شخص ہے، ان کی کمپنی کو 4 ارب ڈالرز سے زائد کا جرمانہ بھی ہوا، سینئر صحافی و ماہر معیشت کا انکشاف
محمد علی
پیر 14 اپریل 2025
20:09

(جاری ہے)
انہیں نہ صرف منی لانڈرنگ میں سزا ہوئی بلکہ ان کی کمپنی کو 4.3 ارب ڈالر جرمانہ بھی ہوا، ان کی نیٹ ورتھ 66 ارب ڈالرا اور غالباً دنیا کا چوتھا امیر ترین شخص ہے۔
۔ واضح رہے کہ 8 اپریل کو حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامہ کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں بائنانس کے بانی اور ویب تھری کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل کا سٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق یہ اعلان 8 اپریل کو پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب ، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات موجود تھیں۔ دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیئرمین سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایاکہ آج پاکستان کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے، ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لئے تیار ہے، سی زیڈ کی شمولیت کے ساتھ ہم ویب تھری، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین پر مبنی ترقی کے ذریعے پاکستان کو علاقائی طاقت بنانے کے اپنے وژن کو تیز کر رہے ہیں۔ پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب نے کہا کہ پاکستان مالیاتی دنیا کے مستقبل کے لئے اپنے دروازے کھول رہا ہے اور اس سفر میں ہماری رہنمائی سی زیڈ سے بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں، سی زیڈ وہ رہنما ہیں جس نے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج قائم کیا اور اربوں لوگوں کی مالیاتی آزادی سے متعلق سوچ بدل دی۔ کونسل کے سٹریٹجک مشیر کی حیثیت سے سی زیڈ ضوابط، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اپنانے سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کریں گے اور حکومت پاکستان و نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایک جامع، شفاف اور عالمی معیار کا کرپٹو نظام تشکیل دینے میں کردار ادا کریں گے۔ چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) نے بتایاکہ پاکستان 240 ملین سے زائد افراد کا ملک ہے جن میں سے 60 فیصد سے زیادہ کی عمر 30 سال سے کم ہے، یہاں کی صلاحیتیں بے پناہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
بلاول بھٹو زرداری سے سید مراعلی شاہ اور سید ناصر شاہ کی ملاقات
-
مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ فوج کے باوجود پہلگام کا واقعہ ہونا مودی سرکار کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.