18اپریل کو حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کا تاریخی جلسہ ہو گا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو تاریخی اعلان کریں گے، عبدالجبار خان

پیر 14 اپریل 2025 22:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ 18اپریل کو حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کا تاریخی جلسہ ہو گا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو تاریخی اعلان کریں گے کیونکہ پیپلز پارٹی میں جس طرح کینالز کے ایشو پر بھرپور آواز اٹھائی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کو نہ تو نقصان پہنچنے دے گی اور نہ ہی نقصان پہنچانے والوں کو برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے کینال کے نام پر وہ لوگ سیاست کر رہے ہیں جو ماضی میں کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکالتے رہے ہیں اور جنہوںنے سندھ کے حقوق کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا، آج پیپلز پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کو سندھ کے عوام سڑکوں پر موجود ہیں اور وہ سندھ دشمن منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔