Live Updates

52ویں کامن کے ٹرینی افسران کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ،آپریشنل سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا

منگل 15 اپریل 2025 13:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) پی ڈی ایم اے پنجاب (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے ہیڈ آفس میں 52ویں کامن کے ٹرینی افسران نے مطالعاتی دورہ کیا، وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز، فارن سروسز اور پولیس سروس کے افسران شامل تھے۔ترجمان کےمطابق دورے کا مقصد افسران کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام اور پی ڈی ایم اے کی ورکنگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

وفد نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں ادارے کی آپریشنل سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو ادارے کی کارکردگی اور انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جن میں خشک سالی، ہیٹ ویو، سیلاب، ڈینگی، سموگ اور دیگر قدرتی آفات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم تمام اضلاع کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بناتا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے ہیٹ ویو، بارش، فلڈ اور دیگر قدرتی آفات کے حوالے سے بروقت وارننگز جاری کرتی ہے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کی روک تھام پی ڈی ایم اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات