Live Updates

متنازعہ نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں.عمر ایوب

پیپلزپارٹی عوام کا پریشر دیکھ کر مگرمچھ کے آنسو رو رہی ہے،پانی کے بہا ﺅ میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی، یہ سندھ کے عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کے مترادف ہے.قائدحزب اختلاف کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 اپریل 2025 13:43

متنازعہ نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں.عمر ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ متنازعہ نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں، پیپلزپارٹی عوام کا پریشر دیکھ کر مگرمچھ کے آنسو رو رہی ہے پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پانی کے بہا ﺅ میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی، یہ سندھ کے عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کے مترادف ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مائنز اور منرلز بل کی جانچ پڑتال ہوگی، عمران خان کو اس پر بریف کیا جائے گا اور ان کے احکامات پر عمل کریں گے انہوںنے کہا 3 ماہ ہوگئے، میں خود سابق وزیراعظم سے نہیں ملا، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے. عمر ایوب نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے، اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر مختلف مکاتب فکر کے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، ہم ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے ہیں، مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی طرح ہماری پارٹی میں بادشاہت نہیں ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے.

قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد میں 21 مقدمات درج ہیں. عمر ایوب نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات پہلے بھی جمع ہوئی تھیں اس کے باوجود مزید مقدمات نکل آئے تھے آئی جی اسلام آباد نے کورٹ کو دھوکا دیا اور مقدمات چھپائے پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عمر ایوب کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہوں، اس کی تفصیلات جمع کرائیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات