Live Updates

سینکڑوں نوجوانوں کو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ پر بھیجا جائے گا،ذیشان حیدر

منگل 15 اپریل 2025 15:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)دورہ یورپ کے بعد اپنے آبائی حلقہ انتخاب پہنچنے پر چاہنے والوں کی جانب سٹوالہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سید زیشان حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر سے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے سینکڑوں نوجوانوں کو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ پر بھیجا جائے گا۔

ذیشان حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے یورپی یونین کے اشتراک سے ایک جدید اور معیاری سینٹر قائم کیا جائے گا، جہاں انہیں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں، نوجوانوں اور صحافیوں کے لیے یورپ اور امریکہ کے مطالعاتی و تربیتی دورے کروائے جائیں گے، تاکہ وہ دنیا کے ترقی یافتہ نظاموں سے سیکھ کر اپنی کمیونٹی کی خدمت بہتر انداز میں کر سکیں۔

(جاری ہے)

ذیشان حیدر نے مذید کہا کہ یورپ کے کامیاب سفارتی دورے، عالمی کانفرنسز اور اہم ملاقاتوں کے بعد وطن واپسی پر جہلم ویلی کے عوام اور تمام مکاتب فکر نے جس محبت اور خلوص سے نوازہ وہ میرا سرمایہ حیات اور سرمایہ سیاست ہے۔برلن سے برسلز تک، عمران خان، کشمیر، انسانی حقوق اور جمہوریت کی مؤثر وکالت نے عالمی پلیٹ فارمز پر نئی تاریخ رقم کی۔نوجوان قیادت کی یہ گونج اب صرف کشمیر تک محدود نہیں رہی، دنیا سن رہی ہے، سمجھ رہی ہے، اور جواب دے رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات