
سویلین ٹرائل کیس میں مسقبل کیلئے بہت گہرے اثرات ہوں گے، آئینی بنچ
منگل 15 اپریل 2025 17:00

(جاری ہے)
بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔
سماعت کے دوران وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب میں دلائل دیے۔ اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے خواجہ حارث سے کہا، ’آپ 20 منٹ میں دلائل مکمل کر لیں‘۔ خواجہ حارث نے جواب دیا، ’20 منٹ میں تو نہیں مگر آج دلائل مکمل کر لوں گا‘۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اگر خواجہ حارث دلائل مکمل کرتے ہیں تو اٹارنی جنرل آج بدھ کو دلائل دیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایکٹ میں بھی کچھ بنیادی حقوق دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز اور ایف سی اہلکار نوکری سے نکالے جانے کے خلاف سروس ٹربیونل سے رجوع کرتے ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال کیا کہ ’کیا پولیس میں آئی جی اپیل سنتا ہے یا ایس پی کیس چلاتا ہی ‘ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی آزادانہ فورم دستیاب ہے اور یہ کہ ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے اور نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ملزمان پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے براہ راست کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی، اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ذریعے سویلینز کی حوالگی فوج کو دی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حراست میں دینا درست تھا یا نہیں، یہ الگ بحث ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اس کیس کے مستقبل کے لیے بہت گہرے اثرات ہوں گے اور یہ کہ ایف بی علی کیس پر آج بھی دہائیوں بعد بحث ہو رہی ہے۔عدالت نے خواجہ حارث کو کل 30 منٹ میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ خواجہ حارث کے بعد کل ہی اٹارنی جنرل کو بھی سنا جائے گا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ ججز کے سوالات زیادہ نہ ہوتے تو آج ہی مکمل کر لیتا۔ اس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا، ’کل کی ذمہ داری مجھ پر ڈال دیں، کسی کو سوال نہیں کرنے دوں گی‘۔ جسٹس جمال مندوخیل نے جواب دیا، ’میں یقین دلاتا ہوں اب کوئی سوال نہیں کروں گاجسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ نے فیصل صدیقی کو ایف بی علی کا نام لینے سے روکا تھا، اب ہر روز ایف بی علی کا نام لیا جاتا ہے۔خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.