حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رہنماؤں کا شدید احتجاج

منگل 15 اپریل 2025 17:00

حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رہنماؤں کا شدید ..
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) مانانوالہ مین جی ٹی روڈ لاری اڈہ میں بھی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رہنماؤں کا شدید احتجاج دونوں اطراف سے مین جی ٹی روڈ بند کرکے حکومت پنجاب کے خلاف گندم کے مقرر کردہ کم نرخوں اور سرکاری سطح پر عدم خریداری پر شدید نعرے بازی کی اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت مخالف نعرے درج تھے اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر نصراللہ گورایہ امیر جماعت اسلامی ننکانہ صاحب۔

عرفان حیدر پڈھیار ضلعی صدر کسان بورڈ چوری غلام مصطفی سیان ضلع شیخوپورہ کسان بورڈ کے صدر چوہدری ظہیر احمد ورک ڈپٹی سیکرٹری جنرل عون منج و دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب نصراللہ گورایہ نے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر حکومت پنجاب کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے حکومتی سطح پر گندم کا ریٹ چر ہزار فی من مقرر کیا جائے اور سرکاری سطح پر خریداری بھی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

کسانوں کیگندم پر کیئے گئے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے کسان پس کر رہ چکا ھے جماعت اسلامی پاکستان آپنے کسان بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اور احتجاج وسیع کیا جائے گا کارکنوں نے حکومت پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا مریم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ایس ایچ او مانانوالہ انسپکٹر شاہ فیصل اور کارکنوں کے درمیان توں تکرار کا سلسلہ بھی جاری رہا مانانوالہ پولیس نے احسن طریقے سے ٹریفک بحال کروائی =