Live Updates

امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، اسپیکرایازصادق

ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے،گفتگو

منگل 15 اپریل 2025 17:36

امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، اسپیکرایازصادق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کیسیاسی معاملات سیان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کا مکمل حامی ہوں، ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے، امریکی کانگریس کیدورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی، اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے۔سر دار ایاز صادق نے کہا کہ ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوشش کی۔اسپیکر نے کہا کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کا فلسطین کیحوالے سے موقف واضح ہے، اسرائیل فلسطین کے معصوم عوام پر ظلم کررہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات