سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس

منگل 15 اپریل 2025 17:39

سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کو گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت میں جمعرات تک توسیع کر دی۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں حافظ فرحت عباس اور امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حافظ فرحت عباس کی جمعرات تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ امتیاز شیخ پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں جمعرات تک توسیع کر دی۔عدالتی حکم کے بعد ڈی ایس پی لاہور ڈاکٹر جاوید نے پولیس اہلکاروں کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا۔ لاہور پولیس ہتھکڑیوں سمیت سپریم کورٹ سے گرفتاری کیلئے تیار کھڑی تھی۔ عدالت نے نو مئی کے تمام مقدمات میں 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم برقرار رکھا۔