
عمران خان نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے مذاکرات صرف ملک وقوم کے مفاد میں ہوسکتے ہیں
بانی نے کہا میں اور بشریٰ بی بی عدالتوں میں مقدمات لڑ کر باہر آئیں گے ڈیل کے تحت نہیں، میں نے کسی کو بھی اپنی ذات سے متعلق مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم
ثنااللہ ناگرہ
منگل 15 اپریل 2025
20:10

(جاری ہے)
میں اور بشریٰ بی بی قانون کے مطابق اپنے مقدمات عدالتوں سے لڑ کر باہر آئینگے ڈیل کے تحت نہیں۔ میں نے کسی کو بھی اپنی ذات سے متعلق مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے۔
بانی نے کہا کہ مائینز اور منرلز بل سے متعلق ہر قسم کے متنازع گفتگو بند ہونی چاہئے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور مجھے بریف کرینگے اسکے بعد میں سیاسی قیادت سے ملاقات کرونگا اور ملاقات کہ بعد میری منظوری سے ہی بل پاس ہوگا، آج کے بعد بل سے متعلق پارٹی کے اندر مزید کوئی اختلافی بیانات نہیں آنے چاہئیں۔ عمران خان نے ہدایت کیہے کہ آپکے مخالفین چاہتے ہیں کہ آپ آپس میں لڑیں اور آپکے اختلافات برقرار رہیں اور اسکا مخالفین فائدہ اٹھائیں، اختلاف یا اختلاف رائے کی باتیں باہر نہیں آنی چاہئیں۔ ایک دوسرے کے خلاف باتوں کو میڈیا یا کسی اور فورم پہ لانے سے سختی سے منع کیا ہے۔ بانی نے کہا کہ پختونخوا اسمبلی میں افغان مہاجرین کے متعلق ایک قرارداد منظور کی جائے جس میں مہاجرین کی ملک بدری کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا جائے اور وفاقی حکومت پختونخوا کی حکومت کو افغانستان حکومت سے بات کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ دہشتگردی کی وجہ سے ہم بحیثیت صوبہ بہت متاثر ہورہے ہیں۔ پختونخوا اسمبلی سے ایک قراداد منظور کی جائے جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا جائے کہ الیکشن ٹریبونل کے ججز کو ہدایت دی جائے کہ تحریک انصاف کی زیر التوا تمام الیکشن پٹیشنز پہ جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔ بانی نے کہا کہ اتحادیوں سمیت ممکنہ اتحادیوں سے رابطے کا عمل تیزی سے مکمل کر کے اتحاد کو حتمی شکل دی جائے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے، احتجاج سمیت تمام آپشنز ٹیبل پہ موجود ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.