Live Updates

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہوم گراونڈ پر ناکوں چنے چبوا دیے

کنگز کو لاہور کے ہاتھوں اپنی 10 سالہ تاریخ کی سب سے بدترین شکست

muhammad ali محمد علی منگل 15 اپریل 2025 23:09

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہوم گراونڈ پر ناکوں چنے چبوا دیے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اپریل 2025ء ) لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہوم گراونڈ پر ناکوں چنے چبوا دیے، کنگز کو لاہور کے ہاتھوں اپنی 10 سالہ تاریخ کی سب سے بدترین شکست۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایدیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔ قلندرز کی جانب سے فخر زمان 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 75، سیم بلنگز 19، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6 اور رشاد حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سکندر رضا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی، جہانداد خان کی جگہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ کراچی کنگز نے پہلے میچ والا سکواڈ برقرار رکھا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل تھے۔ کراچی کنگز کے کپتان محمد ڈیوڈ وارنر ہیں، انکے ساتھ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں جیمز ونز کی شاندار سینچری کی بدولت دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب لاہور قلندرز نے ابتدائی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات