
تحریک انصاف کو کلاس کی طرح نہیں چلایاجا سکتا،عمران خان سلمان اکرم سے ناراض ہوگئے
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے،عمران خان نے ملاقات کے دوران پارٹی رہنماﺅں کو الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کی بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا، سینئر صحافی انصار عباسی کا دعویٰ
فیصل علوی
بدھ 16 اپریل 2025
12:20

(جاری ہے)
اس کے علاوہ امریکہ میں مقیم پارٹی رہنماء اور بلاگر کے بارے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کو مشورہ دیا کہ انہیں پارٹی کی سیاسی اور کور کمیٹیوں سے باضابطہ طورپر ہٹانے کیلئے یہ مناسب وقت نہیں تاہم عمران خان نے یہ ہدایت کی کہ انہیں صرف کمیٹی کے اجلاسوں میں مدعو نہ کیا جائے۔
پارٹی کے ایک اندرونی ذریعے کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما اپنے روئیے پر سینئر رہنماﺅں میں بڑھتے عدم اطمینان کی وجہ سے پہلے ہی کچھ عرصے سے ان فورمز سے غیر حاضر ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ رہنما کو معلوم ہے کہ انہیں کمیٹیوں سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کا مسئلہ بھی مختصراً زیر بحث آیا۔ عمران خان نے یہ بات دہرائی کہ وہ ملک کی خاطر ملٹری سٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں انہوں نے کبھی بھی اعظم سواتی یا کسی اور کو اپنی طرف سے ذاتی ریلیف لینے کا اختیار نہیں دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعظم سواتی کے تعلقات کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کے حوالے سے ان کا موقف تبدیل نہیں ہوا جو پاکستان کی بہتری، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیہ خان اور فیملی کے دیگر افراد کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا تھا لیکن 5 وکلاء یعنی پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر سمیت 5 افراد کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔ اس وقت سلمان اکرم راجہ کو خود بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ سلمان اکرم راجہ نے بعد میں عوامی سطح پر اس اقدام پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا انتظامیہ کے منظور نظرلوگوں کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔ اس بیان پر پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا اور سلمان اکرم راجہ کو یاد دلایا تھاکہ پارٹی نے ایسے حالات میں کبھی عمران خان سے ملاقات کے بائیکاٹ پر راضی نہیں ہوئی تھی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے یاد دہانی کرائی تھی کہ 25 مارچ کو جب عمران خان کی بہنوں کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی اس وقت سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملنے کی اجازت ملی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.