
مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے، مولانا فضل الرحمن
بدھ 16 اپریل 2025 22:24

(جاری ہے)
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ صوبے کے اختیارات پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم نہ بین الاقوامی قوتوں کو اپنے وسائل کا مالک بنائیں گے، اور نہ ہی وفاقی حکومت کو اس کا مالک بنائیں گے، طریقہ کار ہوتا ہے ، صوبے کاا ختیار اپنی جگہ برقرار ہے ، اگر کوئی کاروبار کرنا ہے تو صوبے کے ساتھ کیا جائے، وسائل اور شرائط صوبے کی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو حکومت پاکستان کی وساطت سے کرے مگر صوبائی حکومت کی شرائط کے ساتھ کرے، ہمارے مفادات محفوظ ہونے چاہئیں اور ہمارے وسائل ہمارے قبضے میں ہونے چاہئیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بڑی عجلت میں فاٹا کا انضمام کیا گیا، اس کے پیچھے بھی اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے عالمی قوتیں تھیں، جن کے دباؤ پر ہم نے یہ کام کیا اور فاٹا برباد ہوگیا، جو آپ کو پسند آئے اس کے لیے انضمام سے پہلے کا قانون ہے اور جو پسند نہ آئے اس کے لیے دوسرا نظام ہے، یہ تضاد کیوں ہے۔افغان مہاجرین کے جبری انخلا کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ ایک جذباتی قسم کا فیصلہ ہے، افغان سے ناراضی کا بدلہ ہم افغان مہاجرین سے لے رہے ہیں، جس طرح نکالا جا رہا ہیں یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین دونوں ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، انہیں ملک واپس بھیجنے کا ایک طریقہ ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو بے امنی ہے اور علمائے کرام کو اور سیاسی کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اس حوالے سے بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔سربراہ جے یو آئی ( ف ) نے کہا کہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر اسرائیل مردہ باد ملین مارچ ہوگا اور اس کے بعد 11 مئی کو پشاور میں ملین مارچ کیا جائے گا اور صوبے بھر سے عوام اس میں شریک ہوں گے۔
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.