حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا جھانسہ دے کر عوام کے جذبات مجروح کیے،ثروت اعجاز قادری

بدھ 16 اپریل 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)ملک میں ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو عوام کو تھوڑا ریلیف مل جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حوالے سے کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا جھانسہ دے کر عوام کے جذبات مجروح کیے گئے ہیں۔

حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بیانات تو جاری کرتی ہیں مگر کہیں عوام کو ریلیف ملتا ہوا عوام کو نظر نہیں آتا۔ملک میں مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے سے آئے گی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ملک میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

کوئی کہتا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی کوئی کہتا ہے برقرار رکھی جائیں گی عوام کے ساتھ صرف مذاق کیا جا رہا ہے۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے تو اس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے تھا مگر یہاں تمام معاملات عوام کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔عوام مہینے میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا انتظار شدت سے کرتی ہے۔ملک میں بے روزگاری مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔حکومت کو روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ملک سے جب بے روزگاری ختم ہوگی تو عوام بھی خوشحال ہوگی۔