
پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، حریت کانفرنس
جمعرات 17 اپریل 2025 14:47
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے 1947سے اب تک 5 لاکھ کے قریب کشمیری شہید جبکہ ہزاروں لاپتہ کر دیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست 2019کے بعد آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنی جارحانہ مہم میں تیزی لائی اور وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموںوکشمیر میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت چھیننے کا بی جے پی حکومت کا واحد مقصد جموں وکشمیرکا مسلم تشخص اور شناخت مٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے جو کشمیریوں کے حق خودارایت کی بھر پور وکالت اور ترجمانی کر رہا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں ، مملکت خداداد میں شامل ہونا کشمیریوں کا ایک دیرینہ خواب ہے جو ایک دن ضرور پورا ہوگا۔یاد رہے کہ جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے قاعد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یہ قول دہرایا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے بھی پاک فوج کے سربراہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حق خودارادیت کیلئے مصروف جدوجہد کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.