Live Updates

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ ہونے کی بات سیاسی شعبدے بازی ہے‘ عطاء تارڑ

اتنی ملاقاتیں تاریخ میں کسی سیاسی رہنماء کی نہیں ہوئیں، لگتا ہے وہ جیل نہیں بلکہ چھٹیاں منانے گئے ہیں‘بیان

جمعرات 17 اپریل 2025 15:09

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ ہونے کی بات سیاسی شعبدے بازی ہے‘ عطاء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ ہونے کی بات سیاسی شعبدے بازی ہے، اتنی ملاقاتیں تاریخ میں کسی سیاسی رہنماء کی نہیں ہوئیں۔ایک بیان میں عطاء تارڑنے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتیں نہ ہونے کی بات سیاسی شعبدے بازی ہے، اتنی ملاقاتیں تاریخ میں کسی سیاسی رہنماء کی نہیں ہوئیں، لگتا ہے وہ جیل میں نہیں بلکہ چھٹیاں منانے گئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن کی پارٹی میں علیمہ اور بشریٰ سمیت 8، 10 گروپس ہیں، سمجھ نہیں آتا کون ساگروپ کس کی ملاقاتیں روک رہا ہے، یہ آپس میں لڑنے کے لیے خود کافی ہیں، ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ ہم سوچیں پی ٹی آئی کو کیسے تقسیم کرنا ہے، اس میں حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے تحفظات کو بات چیت سے دورکریں گے، پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے کسی پر اضافی بوجھ نہیں پڑا۔

ادھر ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں۔صرف بیانیے کی بنیاد پر کسی کمپنی کو نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آ رہا ہے، پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہو سکتا، نہ پاکستان اسرائیلی مصنوعات درآمد کرسکتا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات