
بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا. تیمور جھگڑا
بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل سیاسی ، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جا رہے ہیں، اضافی ٹیکس کا نام بلوچستان لیوی ہونا چاہیے. پی ٹی آئی راہنما کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 17 اپریل 2025
14:33

(جاری ہے)
تیمور جھگڑا نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ اگر یہ کوشش ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل پر کچھ پیسے ڈال کر ان کو حل کیا ہے تو سردار مینگل کی احتجاجی تحریک ہے وہ حل نہیں ہوتی، بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل سیاسی ہے، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جا رہے ہیں، اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ 15 دن میں 100 ارب کی بچت ہو رہی ہے تو سب سے پہلے اضافی ٹیکس کا نام بلوچستان لیوی ہونا چاہیے اوریہ بات قانونی طور پر محفوظ ہو کہ اس کا پیسا بلوچستان جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ آج بھی وفاق قبائیلی اضلاع کے بنیادی اخراجات کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا پیسے وفاق کو ملتے ہیں تو چاروں صوبوں کا حق ہے، صوبوں سے پیسوں سے متعلق پوچھا جانا چاہئے، بلوچستان کے اہمیت سے انکارنہیں، فاٹا بھی اہم ہے، حکومتی رویے نے منرلز بل کا بھی بیڑاغرق کر دیا پی ٹی آئی میں ون مین شو نہیں ہے، وفاق کی جانب سے منرلز سے متعلق ڈرافٹ آیا تھا. تیمورجھگڑا نے کہا کہ پچھلے تین سال میں البیک کا سو ارب ڈالر کا ایک ایم او یو ہوا ہے بورڈ آف انویسٹمنٹ ادارہ ہی اسی لیے بنا ہے، رابطے کے لیے چاروں صوبوں کا ایک فورم کیوں نہیں بنا دیتے گریڈ 19کا جو ملازم ڈی جی مائنز اینڈ منرل وفاق کا ہوگا وہ وزیراعلی، صوبائی کابینہ یا پارلیمنٹ کو کنکشن دے گا؟ ہماری بنیاد جمہوریت ہے. پارٹی اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کے خلاف ہر جانے کا دعوی بھی کیا، مجھے ا حتساب بیورو سے سوالات بھیجے گئے جو پبلک کیے ، انہوں نے کہا ہمیں تو جان بوجھ کر عمران خان تک رسائی نہیں دی جا رہی ان کی بہنوں علیمہ خان کو ملنے نہیں دیا جا رہا تاکہ پارٹی آپس میں لڑ سکے، مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا اس پر بہت شکوک و شبہات ہیں، وفاقی حکومت پاکستان کے مائنز اینڈ منرلز کے وسائل دنیا کو دے رہی ہے.

مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.