
وساکھی تقریبات ،سکھ یاتریوں کے اعزاز میں شاندار تقاریب کا انعقاد
مذہبی رسومات کی ادائیگی اور بابا گورونانک کے کھیت میں فصل کی کٹائی کی گئی
جمعرات 17 اپریل 2025 15:34
(جاری ہے)
فصل کی کٹائی کے دوران یاتریوں نے "بولے سو نہال" کے نعرے لگاتے ہوئے اپنی خوشی اور روحانی وابستگی کا اظہار کیا۔
وساکھی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اشتراک سے کبڈی میچ کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں یاتریوں نے بھرپور دلچسپی لی۔ سکھ یاتریوں نے روایتی بھنگڑا اور دیگر پنجابی رقص پیش کرتے ہوئے اپنی خوشی، تشکر اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کئی یاتریوں نے "پاکستان زندہ باد" کے نعرے بھی بلند کیے۔تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وساکھی کے موقع پر دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ برادری کے مقدس مقامات کے تحفظ اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر کو ان کی بہترین کوآرڈینیشن اور یاتریوں کے لیے مثالی انتظامات پر بھرپور شاباش دی۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان میں ملنے والی محبت، خلوص اور پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے لیے روحانی گھر کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہاں کی فضا میں انہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ یاتریوں کے دو بڑے گروپس مختلف راستوں سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ 65 بسوں پر مشتمل پہلا گروپ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے، جبکہ 62 بسوں پر مشتمل دوسرا گروپ گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور سے روانہ ہو کر گوردوارہ رہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کے بعد گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچے گا۔ بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ایک روز قیام کے بعد 19 اپریل کو واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس روانہ ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.