عالمی برادری فلسطین پر مظالم بند کروائے،رانا اختر جنجوعہ

فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے والوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،گفتگو

جمعرات 17 اپریل 2025 15:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر،سابق کونسلر رانا اختر جنجوعہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے فلسطین پر جاری بربر یت رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں، فلسطین میں نہتے بچوں اور خواتین پر مظالم بڑھ چکے ہیں،عالمی برادری اقوام متحدہ کی فلسطین پر قراردادوں پر عمل کو یقینی بنائے، غزہ میں محصور عوام غذائی اور ادویات کی قلت اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سامنا کر رہے ہیں، معصوم فلسطینیوں اور ہسپتال میں اسرائیلی بمباری کی ہم مذمت کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یو این او اور اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اجلاس بلا کر فل فور اسرائیل ظلم و ستم کو بند کروائیں، غزہ ایک بار پھر لہو لہو ہے، آئے روز اسرائیل کے حملوں میں معصوم بچے شہید ہو رہے ہیں، امت مسلمہ کے حکمرانوں کی غیرت کب جاگے گی، بے حس مسلم حکمران سکون کی نیند سو رہے ہیں مگر انشائاللہ وہ وقت دور نہیں جب فلسطین عوام امریکہ کے اسرائیل کو شکست سے دوچار کریں گے اور اسلام کا پرچم بیت المقدس پر لہرائیں گے۔