Live Updates

ملک میں اس وقت آئین و قانون کی عملداری مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے

جعلی حکومت کو بچانے کیلئے تمام آئینی وانسانی اقدار کو روندا جارہا ہے، عمران خان سے قریبی ساتھیوں اور اہلِ خانہ کو ملاقات سے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اپریل 2025 21:45

ملک میں اس وقت آئین و قانون کی عملداری مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت آئین و قانون کی عملداری مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، جعلی حکومت کو بچانے کیلئے تمام آئینی وانسانی اقدار کو روندا جارہا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں اس وقت آئین و قانون کی عملداری مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان، دیگر سینئر رہنماؤں اور چیئرمین عمران خان کی بہنوں کو پولیس کی جانب سے حراست میں لینا قابلِ مذمت ہے۔ ریاستی طاقت کا استعمال سیاسی انتقام کے لیے کیا جا رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران ’’ فارم 47 ‘‘ کی جعلی حکومت کو بچانے کے لیے تمام آئینی و انسانی اقدار کو روندنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان جیسے قومی رہنما سے اُن کے قریبی ساتھیوں اور اہلِ خانہ کو ملاقات سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ اقدامات جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ اور سیاسی مخالفین کو دبانے کی ایک گھٹیا کوشش ہیں، جنہیں قوم کبھی قبول نہیں کرے گی۔
دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں پولیس نے رہا کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا تھا، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمی خانم کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو چکری انٹرچینج کے قریب چھوڑ دیا گیا، علیمہ خان، نورین خان اور عظمی خان اور قاسم خان کو بھی چھوڑ دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اوربانی پی ٹی آئی کی بہنیں چکری انٹر چینج سے روانہ ہوگئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات