
عوامی مسائل کے حل اور حلقہ انتخاب کے عوام کے توقعات پوری کریں گے،میر علی حسن زہری
جمعہ 18 اپریل 2025 17:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضلع حب کے دیہی علاقوں میں آبنوشی کی 25سکیموں پر کام جاری ہے ، پانی فراہمی کی مزیددوارب روپے کی ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون پی اینڈڈی میں جمع کرائے گئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں ان سکیموں کو شامل کیا جائے ۔
میر علی حسن زہر ی نے کہا کہ ضلع حب میں ہیلتھ سیکٹرکی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں وزیر اعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے جام غلام قادر ہسپتال حب کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انڈس ہسپتال کے تعاون سے چلانے کی منظوری دی ہے، تاہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے اس معاملے پر کوآرڈینیشن نہ ہونے کی وجہ سے صنعتی شہر حب کے عوام وزیر اعلی کے مستحسن فیصلے سے مستفید ہونے سے محروم ہیں ،اس معاملے پر وہ وزارت صحت بلوچستان کے حکام سے رابطہ کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع حب کیلئے ایک کروڑ روپے کی ادویات کی ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سے منظوری لی ہے رواں ماہ ادویات کی کھیپ ضلع کو مل جائےگی جس سے دوردراز دیہی علاقوں میں ادویات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 20نئے بنیادی مراکز صحت کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔میر علی حسن زہری نے ایجوکیشن سیکٹر کے حوالے سے کہا کہ ضلع حب میں 108نئے سکول قائم کئے جائیں گے، مڈل سے ہائی سکول لیول تک سات سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری کی سمری سیکرٹری ایجوکیشن کو بھجوادی گئی ہے۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت سے ضلع حب میں کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری حاصل کرلی ہے، افسران سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع حب کے 200پوزیشن ہولڈر طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے، باصلاحیت طالب علموں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ حب ماسٹر پلان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ٹاؤن حب کو مثالی شہر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، 34کروڑروپے کی لاگت سے جدیدترین سپورٹس جمنازیم سٹیڈیم واکنگ ٹریک تعمیر کئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت ضلع حب کے عوام کو تما م بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ 200ملین کی لاگت سے محکمہ ماحولیات کی جدید لیبارٹری 100ملین سے دفترضلع حب میں قائم کیا جائے گا ،صنعتی شہر حب میں محکمہ ماحولیات کو فعال اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ میر علی حسن زہر ی نے کہا کہ 20 کروڑروپے کی لاگت سے جدید ترین سلاٹرہاؤس اور 9کروڑروپے کی لاگت سے ویٹرنری ہسپتال زیر تکمیل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے مختصر عرصے میں ضلع حب میں ترقیاتی کام گراؤنڈمیں نظر آرہے ہیں، 53کروڑروپے کی لاگت سے ساکران روڈمنصوبہ جون 2025مکمل ہوجائیگا اور ہماری کوشش ہےکہ روڈسیکٹر کی 65 سکیموں کو رواں مالی سال کے دوران مکمل کروایا جائیگا، اس سلسلے میں سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات کا تعاون بھی ضلع حب کی ایڈمنسٹریشن اور انجینئرز کو حاصل ہے۔ ایگریکلچر سیکٹر کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ ایشین بینک ڈویلپمنٹ کے تعاون سے ضلع حب کی تحصیل وندر اور ساکران میں ایک کروڑ 22لاکھ روپے کے زرعی شعبے کی ترقی کے منصوبوں پر محکمہ واٹرمینجمنٹ کے زیر نگرانی کام جاری ہے، ضلع حب کے دیہی علاقوں میں بجلی فراہمی کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ نے ان کی تجویز پر 100ملین کے فنڈز سات گوٹھوں میں بجلی سروے کیلئے کے الیکٹرک کو جاری کئے ہیں ،پانچ کروڑروپے کی لاگت سے میران گوٹھ اور ساکران ساسولی گوٹھ کو لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی بجلی فراہم کیاجائےگا اس سلسلے میں فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر حب کو احکامات جاری کئے کہ وہ ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کریں تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، صوبے میںامن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے ، علی پرویز ملک
-
عمران خان عظیم لیڈر ہیں پوری قوم ان کے پیچھے متحد ہوکر کھڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
کراچی میں روزانہ 4 ہزار ٹن ملبہ کو قابل استعمال بنانے کے حوالے سے اسٹیڈی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،سعید غنی
-
مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا
-
وزیراعلیٰ کا امریکی نژاد کارڈینل رابرٹ پرووسٹ کو پوپ منتخب ہونے پر کرسچین کمیونٹی کو مبارکباد
-
’’سلام ہے پاک فضائیہ ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے‘‘،وزیر اعلی مریم کا خراج تحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سینیٹر شیخ بلال مندوخیل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کے ان عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
ہم بدر و حنین کے وارث ہیں، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس
-
حنا پرویز بٹ کا 16سالہ مقتولہ سدرہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل انصاف کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.