
آنے والے ترقیاتی بجٹ میں بلوچستان کو دیگرصوبوں سے زیادہ بجٹ دینگے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 18 اپریل 2025 18:21
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزرا و اراکین اسمبلی بخت محمد کاکڑ، سردار کوہیار ڈومکی، میر عاصم کرد گیلو، مینا مجید بلوچ، عبد المجید بادینی، محمد خان لہڑی، میر لیاقت لہڑی، حاجی ولی محمد نورزئی، نوابزادہ زرین خان مگسی،ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند ودیگر بھی موجود تھے ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ اڑان پاکستان کے تحت پاکستان کی معیشت کو ٹریلین ڈالرز تک لے جائیں گے ،پاکستان میں 2010ء میں ہونے والی آئین سازی کے بعد صوبوں کو خودمختاری مل گئی اور اب اڑان پاکستان کیلئے صوبوں کا کردار وقت کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کا اہم وکلیدی صوبہ ہے مستقبل کے حوالے سے معدنیات کی وجہ سے بلوچستان امیر ترین صوبہ بن سکتا ہے۔ کچھی کینال کے ذریعے بلوچستان سرسبز بن سکتا ہے بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہے، صوبے کی ترقی و منصوبوں کو ہم آہنگ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا حصہ زیادہ رکھا گیاہے بلکہ آئندہ آنے والے بجٹ میں دیگر صوبوں سے زیادہ بجٹ بلوچستان کودیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان ،کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت دیگر کی تعمیر سے صوبہ ترقی کریگا، میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان اڑان بھرتا ہوا صوبہ بنے گا ۔اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اڑان پاکستان کا پارٹنر ہے ان کے ساتھ مل کر منصوبے تکمیل تک پہنچائیں گے ہمارا فوکس عام آدمی ہوگا۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے کام کریں گے ،ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کیلئے دہشتگری کی گئی، گوادر روڈ پر 43 ایف ڈبلیو او کے اہلکار شہید کئے گئے، یہ دہشتگرد کیوں اساتذہ، مزدوروں و نہتے لوگوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں،ہم ان عناصر کا کھیل ناکام بنائیں گے ،بلوچستان کی ترقی کوئی نہیں روک سکتا لیکن یہ ترقی تب ہوگی جب سب ایک ساتھ چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں ٹریک پر تھے جن کی بین الاقوامی اداروں نے تصدیق کی۔ 2018 کا سانحہ 71 جتنا بڑا سانحہ تھا پاکستان کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلا گیا تھا۔ جس کو صادق و امین کہا گیا اس نے 190 ملین پائونڈ کا ڈاکہ ڈالا۔ برطانیہ نے ملک ریاض سے 190 ملین پائونڈ ضبط کیا کہ یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے لیکن انہوں نے وہ رقم واپس کرنے کی بجائے ملک ریاض کو دینے کی کوشش کی جو عوام ٹیکس پر ڈاکہ ہے ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے کرپشن کے خلاف ہے ہرکسی کو چور ڈاکو کہتے ہیں لیکن ان کو اپنے لیڈر کی چوری نظر نہیں آرہی، پی ٹی آئی کا فرض ہے کہ اپنے لیڈر کا محاسبہ کرے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.