
وزیر اعلی کاسرکاری عمارتوں میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنوانے کا حکم،کوئی بھی سپیشل افراد کی معذوری کا مذاق نہ بنائے، مریم نواز
جمعہ 18 اپریل 2025 21:00
(جاری ہے)
وزیراعلی نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ایک لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کریں گے، جن کے پاس زمین نہیں، ان کو تین مرلے کے مفت پلاٹ ملیں گے، ہر اس شخص تک پہنچناچاہتی ہوں جو ریاست کا انتظار کررہا ہے، رمضان المبار ک میں 30 لاکھ افرادکو گھر بیٹھے 10ہزار روپے کے چیک ملے۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ ایسا دن آئے کہ یہ کوئی نہ کہے کہ میں دوسروں کے جیسے کیوں نہیں، سپیشل افراد کے لئے خاص طور پر فیلڈ ہسپتالوں میں بھی لفٹر لگوائے، جسمانی کمزوری کے شکار افراد سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے پورٹل پر رجسٹریشن کرائیں، ضرورت کے مطابق معاون آلات ان کے گھر تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف کاخواب ہے اور یہی میرا خواب بھی، گھر میں معذور ی یا بیماری آجائے تو مالی طور پر کمزور شکار مزید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں، کربلا گامے شاہ میں 15سال قبل بم دھماکے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہونے والے نوجوان کو سکوٹی مل گئی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس پہنچ رہے ہیں جو برسوں سے ریاست کے در پر دستک دے رہے تھے، اب ریاست کا رخ عوام کی طرف ہے، حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں، اگر پہنچنا چاہے تو ضرورت مندوں تک پہنچ سکتی ہے،اللہ تعالی ضرورت مندوں کی مدد کے لئے اقتدار دیتا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ہسپتالوں کے بار بار دورے کرنے کی ضرورت کے سوال پر میں نے کہا کہ سی ایم کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دفتر میں بیٹھنا نہیں،سی ایم کا کام ہے کہ وہ عوام کے درمیان موجود رہے اور ان کا حال جانے، ہاتھوں سے محروم بچے نے شاندار پنسل سکیچ بناکر مجھے حیران کردیا، میں نے وہ سکیچ فریم کرواکر دفتر لگوایا، ریاست ماں کے جیسے ہوتی اورماں تو ہر بچے کی ضرورتوں کا یکساں خیال کرتی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازنے کہا کہ ریاست کے وسائل طاقتور وں کے لئے نہیں بلکہ کمزور لوگوں کے لئے ہوتے ہیں،ریاست کو ان کی آواز بننا چاہیے جن کی آواز سننے والے کوئی نہیں، بعض لوگوں کو صرف آلہ سماعت ملنے سے ہی ان کی زندگی میں بہتری آسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.