پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کیلئے نیشنل ایکشن پلان بہت ضروری ہے ،ماہرتعلیم

قومی فریضہ کی تکمیل میں پوری قوم مسلح افواج شانہ بشانہ کھڑی ہے،پروفیسرہارون الرشید

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ماہر تعلیم ڈاکٹر پروفیسر ہارون الرشید تبسم نے کہاہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کیلئے نیشنل ایکشن پلان بہت ضروری ہے اور انشا اللہ شہداکی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کی اہمیت و افادیت کو وہی لوگ جانتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز اور پاک فوج کے جوانوں نے ارض وطن کے دفاع کیلئے تاریخی قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہر تعلیم ڈاکٹر پروفیسر ہارون الرشید تبسم نے د ل کی بات پروگرام میں شہدا کیپٹن احسن وسیم،کرنل محمد حنیف اور کرنل غلام حسین کے ورثا سے ان کی لازوال قربانی پر ہدیہ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید کی ذات،قوم کی حیات ہے اور وقت کی پیشانی پر شہداکانام زندہ و جاوید رہتا ہے۔اس موقع پر نعیم حسن مرزا ، محمد سرور صدیق، میجر صغیر احمد چیمہ اور ملک سعد اللہ نے کہاکہ پاکستانی بہادر قوم ہیں ،ہر مشکل وقت میں انھوں نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ مسلح افواج نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،اس قومی فریضہ کی تکمیل میں پوری قوم مسلح افواج شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔