نیشنل پارٹی کی سیاست ہمیشہ سنجیدگی بردباری اورزمینی حقائق پرہوتی رہی ہے ، گل خان فقیر زئی

ہفتہ 19 اپریل 2025 21:05

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) نیشنل پارٹی کی سیاست ہمیشہ سنجیدگی بردباری اورزمینی حقائق پرہوتی رہی ہے قیادت نے ہمیشہ فکر بزنجو پر کاربند رہ کر بلوچستان اور بلوچ قوم کے بہترمفادات کی خاطر جذبات کی بجائے انتہائی صبر اور سنجیدگی کے ساتھ فیصلے کئے ہیں اسی لئے نوجوانوں کا اعتماد نیشنل پارٹی پر ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر گل خان فقیرزئی کی جانب سے پارٹی میں شامل ہونے والے قدیر مجید بلوچ اور فیض فقیرزئی کے اعزاز میں دئے گئے ٹی پارٹی سے تحصیل صدر واحدبخش شیرزئی ضلعی نائب صدر گل خان فقیرزئی اور قدیر مجید بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ آج بلوچستان کے معدنیات کی لوٹ مار کے لئے دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں میدان میں کود پڑے ہیں دوسری جانب ان وسائل کے حقیقی مالک بلوچ قوم پر ہر طرف سے مصیبتوں اور پریشانیوں کی پالیسی ریاست نے اپنا کر کشت وخون کا ماحول بنایا ہوا ہے لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ اور مسخ شدہ لاشوں سے ہر گھر میں ماتم وغم وغصہ ملے گی بلوچ خواتین کو جیلوں میں ڈال کر جلتی پر تیل کا کام کیا ہے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی طور پر مذاکرات کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے طاقت کا استعمال کسی بھی صورت بلوچ قوم قبول نہیں کرے گی اس صورتحال میں بلوچ قوم کو اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے اور نیشنل پارٹی جیسی قومی پارٹی ہی بلوچ قوم کی نجات دہندہ ثابت ہوگی۔