عامر بھٹو کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے مجرموں کا قانون کے کٹہرے میں لائینگے،حاجی جمیل ضیاء

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری و ٹاؤن چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا نیاورنگی ٹائون میں گذشتہ رات شہید ہونے والے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید عامر بھٹو کا خون رائیگاں نہیں جائے گا پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے عامر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادینے کامطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمیل ضیا کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلی سندھ آئی جی سندھ اور دیگرحکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عامر بھٹوکے قاتلوِں کو جلد از جلد گرفتارکرکے سخت سے سخت سزا دیں۔ عامر بھٹو عوام دوست انسان تھا عوام کی خدمت کرنااس کامشن تھا اورنگی کی ترقی کے دشمن یہ بات پسند نہیں کرتے کہ کوئی اورنگی کی عوام کی خدمت کرے۔ جمیل ضیا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گولی اور بم دھماکوں سے ڈرنے والی جماعت نہیں ہے،یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے ہم قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید عامربھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جس نے اپنی جان کی قربانی دے کر اورنگی کی عوام کی خدمت کی ہے۔