فلسطین میں جنگ بندی کیلئے عالمی فوج تعینات کی جائے ،فضل رحیم یوسفزئی

اسرائیل روزانہ فلسطینی عوام پر بمباری کررہا،مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، چیئرمین پاکستان عوام پارٹی

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان عوامی پارٹی کے چیئرمین فضل رحیم یوسفزئی نے کہا کہ فلسطین میں بین الاقوامی فوج تعینات کیاجائے تاکہ جنگ بندی ہوجائے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عرصہ ایک سال سے ناجائز ریاست اسرائیل روزانہ فلسطین مظلوم عوام پر بمباری کررہاہے جبکہ اس پر تمام مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشہ بنے ہوئے ہیں حالانکہ بعض ممالک کے ساتھ ایٹمی قوت بھی بھی موجود ہے لیکن یہ ممالک صرف مذمت کرتے ہیں، مسلم حکمرانوں کو اسرائیل کے خلاف عملی کارروائی کرنی چاہئے ، فلسطین کے معصوم بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے، آج جہاد کا وقت ہے تمام اسلامی ممالک بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرکے اسرائیل کو دھمکی دیں کہ وہ جنگ فورا بند کریں، انہوں نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پختونخوا کے عوام کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عوام دشمن ایکٹ کو کسی کو نافذ کرنے کی اجازت نہیں ہے، 40سال سے پختونخوا کے عوام دہشتگردی کی شکار ہیں ،غربت اور بیروزگاری کا سامناہے 18واں ترمیم بل پاس ہو نے کے بعد پختونخوا کی تمام معدنیات کی آمدن پختونخواعوام پر خرچ ہو نگے ہر صوبہ میں عوام کا حق ہے کہ اس کی آمدن صوبہ عوام پر خرچ کیاجائے ۔