اختر حسین لانگو،احمد نواز اور دیگر کا میر ریاض شاہوانی سے والد کے انتقال پر اظہارتعزیت

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر اختر حسین لانگو سابق رکن بلوچستان اسمبلی حاجی احمد نواز بلوچ سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی میر باسط لہڑی ،ٹکری شفقت حسین لانگو ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار ربنواز خان کرد، میر محمد یوسف شاہوانی، میر شاہ میر خان شاہوانی اور دیگرنے ہفتہ کو شاہوانی ہاؤس جاکر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق نائب صدر حاجی میر ریاض احمد شاہوانی سے ان کے والد مرحوم حاجی عبد الحمید شاہوانی کی وفات پرفاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔