پی پی امیدوار صبا تالپور کی کامیابی پر کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب

اتوار 20 اپریل 2025 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی این اے 213 عمر کوٹ میں اپوزیشن کی 32جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کو شکست فاش دیکر جیتنے والی امیدوار صبا تالپور کی شاندار کامیابی کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حافظ غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب کے شرکا عامر نصیر بٹ،ڈاکٹر رفیق احمد،اقبال خان,اقبال آفاقی, آغا شہزاد رضا سمیت دیگر نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی۔ حافظ غلام محی الدین اور چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کے باشعور ووٹرز نے صبا تالپور کو ضمنی الیکشن میں شاندار طریقے سے کامیاب کرواکر پیپلز پارٹی مخالفین کے دانت کھٹے کر دئیے ہیں، سندھ کے ووٹرز نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو سیاسی پزیرائی دیکر ثابت کیا ہے کہ وہ وفاق کی علامت پیپلز پارٹی پر یقین رکھتے ہیں۔