کراچی میں متنازع کینالزکیخلاف وکلا کا دھرنا، ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے بند

سندھ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سامان سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو روک لیا گیا

پیر 21 اپریل 2025 17:41

کراچی میں متنازع کینالزکیخلاف وکلا کا دھرنا، ایم اے جناح روڈ ٹریفک ..
کراچی/نوشہروفیروز/سکھر/ڈہرکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)سندھ میں متنازع کینالز کے خلاف دھرنے چوتھے روزبھی جاری رہے۔ کراچی میں وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنادیا۔ سکھر اور نوشہرو فیروزمیں بھی ٹریفک معطل ہونے سے ٹرانسپورٹرز اور مسافر رل گئے، ڈہرکی میں مظاہرین نے روڈبلاک کرکے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں سامان سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کوروک لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں متنازع کینال کامعاملہ شدت اختیار کرگیا، کراچی میں وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا جس کے باعث کے ایم سی ہیڈ کوارٹرکے قریب ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ببرلوبائی پاس پربھی وکلا کی جانب سیدھرنا چار روز سے جاری ہے،سکھرنیشنل ہائی وے ٹریفک معطل ہونے سے ڈھائی کروڑروپے لاگت کی کھجوراور کروڑوں روپے کا آلو خراب ہو گیاجبکہ شدیدگرمی کی وجہ سے ادویات کی بڑی مقداربھی خراب ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

ادھر نوشہروفیروز کی تحصیل مورو میں بھی 48 گھنٹوں سے قومی شاہراہ پردھرنا جاری ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ مسافروں کوبھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب ڈہرکی میں قومی شاہراہ پر مظاہرین دھرنا دے کرگاڑیوں کو روک لیا جس کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سامان کی سپلائی معطل ہوگئی۔مظاہرین نے کہاکہ اگرپنجاب ہماراپانی بندکرسکتاہے توہم سندھ سے جانی والی تمام ترپروڈکٹ اورمعدنیات جانے نہیں دیں گے اور متنازع منصوبے کی منسوخی تک پنجاب اورکے پی مال سپلائی نہیں ہوگا۔