افغان طالبان حکام نے شانگلہ کے گاؤں باسی سے تعلق رکھنے والے خان محمد ولد سربالی خان کو گرفتار کر لیا

پیر 21 اپریل 2025 23:08

طورخم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)افغان طالبان حکام نے طورخم بارڈر پر خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے گاؤں باسی سے تعلق رکھنے والے خان محمد ولد سربالی خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خان محمد کو آٹھ روز قبل حراست میں لیا گیا اور وہ تاحال ننگرہار میں طالبان کی قید میں ہے۔

(جاری ہے)

طالبان کی جانب سے اس گرفتاری پر تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

خان محمد کی بیوہ والدہ نے افغان حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر کے واپس پاکستان بھیجا جائے۔خان محمد ایران کے راستے کسی یورپی ملک جانے کی کوشش میں تھا، جہاں ایرانی پولیس نے گرفتار کر کے افغانستان ڈی پورٹ کر دیا،وہ طورخم کے ذریعے پاکستان واپس آنا چاہتا تھا۔