؁سابق وزراء، بااثر افراد کی بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کی گئیں، غیر ضروری گن مین منسوخ، پولیس نفری تھانوں میں پوری ‘ایمان شاہ

پیر 21 اپریل 2025 23:05

ا اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء)معاون خصوصی اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزراء، بااثر افراد کی بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کی گئیں، غیر ضروری گن مین منسوخ، پولیس نفری تھانوں میں پوری کی گئی،گندم کی تقسیم، گاڑیوں کی رجسٹریشن، معدنیات کا سسٹم ڈیجیٹلائز کیا گیاہے۔معاون خصوصی اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے بیٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کے پونے دو سال میں تاریخی اصلاحاتی اقدامات کئے گئے، اگست تک گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دس گھنٹے کم ہوگی، سابق وزراء، بااثر افراد کی بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کی گئیں، غیر ضروری گن مین منسوخ، پولیس نفری تھانوں میں پوری کی گئی،گندم کی تقسیم، گاڑیوں کی رجسٹریشن، معدنیات کا سسٹم ڈیجیٹلائز کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایمان شاہ نے کہا کہ 80 کے قریب سرکاری گاڑیاں واپس لی گئیں، 8 وی ایٹ گاڑیاں نیٹکو کے حوالے کی گئیں، وفاقی وزیر اطلاعات سے گلگت بلتستان میڈیا کے مسائل پر گفتگو ہوئی ہے، گلگت میں وفاقی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ فعال بنایا جائے گا، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے خصوصی گرانٹ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، گلگت بلتستان کے صحافیوں کیلئے بیرون ملک ایکسپوژر وزٹ ہونگے۔پی ٹی وی ریجنل آفس مزید فعال بنایا جائے گا، ایمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نومبر 2025 میں مدت پوری کرے گی، دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مطالبات پر جلد پیش رفت متوقع ہے۔