کامران خان ٹیسوری سے گورنرکربلا کی ملاقات

باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور وفود کے تبادلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 22 اپریل 2025 19:38

کامران خان ٹیسوری سے گورنرکربلا کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر کربلاNassif Jassem Al-Khattabi نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور وفود کے تبادلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے SIFC منصوبے کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے گورنر کربلا کو تجارتی وفد کے ہمراہ کراچی کے خصوصی دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔ گورنرکربلا نے کہا کہ ہر سال تقریبا ڈھائی لاکھ پاکستانی زائرین کربلا آتے ہیں۔ گورنر سندھ نے زائرین کی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔گورنرکربلا نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے لئے کربلا میں مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔