Live Updates

کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں:سرفراز بگٹی

منگل 22 اپریل 2025 19:59

کوئٹہ کراچی شاہراہ   منصوبے کیلئے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں:سرفراز ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں۔پاکستان کا جھنڈا جلانیوالے پرامن لوگ نہیں ہیں ان سے سختی سے نمٹا جائے گا ، کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اورمنصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی،شہر کی خوبصورتی بڑھا رہے ہیں ۔

کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں، وال چاکنگ اب کوئٹہ کی دیواروں پر ختم ہوگی، یہاں کے لئے مختلف پروجیکٹ لارہے ہیں، مانگی ڈیم کو بھی جلد مکمل کریں گے، کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے، اسے دوبارہ خوبصورت شہربنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ بھی حل کرلیں گے، شہر کے لیے مزید منصوبے لا رہے ہیں، پاکستان کا جھنڈا جلانیوالے پرامن لوگ نہیں ہیں ان سے سختی سے نمٹا جائے گا ، بجٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے، اب وقت آگیا بلوچستان کو بہتر کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ سمی دین نے پاکستان کا جھنڈا جلایا، اگر انہوں نے یہ عمل نہیں کیا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پہلے بھی بن رہی تھی لیکن پیسے نہیں تھے، خونی شاہراہ کو 2 سال میں مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کے لیے صدر،وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات