جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی کا وفد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ

منگل 22 اپریل 2025 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) جمعیت علماء سالام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشر فیہ لاہور کا دورہ کیا وفد میں جمعیت علماء اسلام(س) کے مرکزی راہنما ء مولانا سید یوسف شاہ ، صاحبزادہ مولانا محمد اسامہ سمیع ، مولانا خزیمہ سمیع، مولانا اعظم حسین اور مولانا رحمت اللہ لاشاری شامل تھے مولانا عبدالحق ثانی نے وفد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشر فی کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے نائب مہتمم و ناظم مولانا قاری ارشد عبید ، مولانا حافظ اسعد عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا اویس حسن، مولانا احمد عمر اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر علماء سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر باہمی تبادلہ خیال کیا اس موقعہ پر مولانا عبدالحق ثانی اور مولانا سید یوسف شاہ نے جامعہ اشرفیہ لاہور کی مسجد حسن میں’’ دورہ حدیث ‘‘کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیئے سعادت کی بات ہے کہ آج ہم اس جامعہ اشرفیہ لاہور میںوارثان علوم نبوی ﷺ سے خطاب کر رہے ہیں جس کے ساتھ دارالعلوم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے بانی شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق ؒ اور میرے دادا حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ اور میرے والد گرامی حضرت مولانا حامد الحق حقانی شہیدؒ کا ایک دیرینہ اور خاندانی تعلق ہے اور اسی نسبت آج یہاں موجود ہیں اور یہ تعلق انشاء اللہ قیامت کی صبح تک قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ مولانا حامد الحق شہیدؒ کو صرف اس جرم کی پاداش میں شہید کیا گیا کہ وہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ ، ناموس رسالتﷺ کے تحفظ ،جہاد اور مظلوموں کی حمایت کے لیے جدوجہد کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اسلام اور کلمہ کے نام پر حاصل کیئے گئے ملک میں نفاذ اسلام اور ملک کی ترقی و استحکام کے بجائے ملک و قوم کوبدترین مسائل ومصائب کا شکار کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمان واحد اسلامی ایٹمی ملک پاکستان کی طرف سے عملی طور پر حمایت اور امداد کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے وارث ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے عملی نفاذکے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے آخر میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم شعبہ نشر و اشاعت و ڈائریکٹر امور خارجہ مولانا حافظ اسعد عبید نے معززمہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مولانا حامد الحق شہیدؒ کے درجات کی بلندی اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرائی۔