پہلگام میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع

منگل 22 اپریل 2025 20:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منگل کو ضلع کے علاقے بیسرن پہلگام میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ایک سینئرپولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ بیسرن پہلگام میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر فورسز کی ایک ٹیم نے فائرنگ کے بعد علاقے میں آپریشن شروع کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔