ی*لوگ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے مہم کو کامیاب بنائیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی

منگل 22 اپریل 2025 21:20

mقلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں پولیو مہم شروع ہوچکی ہے عوام سے پر زور اپیل ہے کہ خطرناک مہلک بیاری کے روک تھام کیلئے پولیو ٹیموں کیساتھ بھر پور تعاون کرکے اپنے پولیو کے قطرے مہم کو کامیاب کریں پولیو کے قطرے جائز ہے دنیا بھر کے علماء نے پولیو قطرے کو جائز قرار دیکر متفقہ فتویٰ جاری کیا ہے جن میں شیخ الحدیث ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق شہید، مفتی عثمانی، مولانا مفتی محمد، مولانا عبدالحق مہتمم اکوڑہ خٹک دارالعلوم حقانیہ نے فتویٰ دیئے ہیں ان کے دستخط بھی موجود ہے مگر کچھ عناصر ملک دشمنی کرکے پولیو ٹیموں پر حملے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔