خیرپور: دو بسوں میں تصادم، خاتون کنڈیکٹر جاں بحق، 25 مسافر زخمی

بدھ 23 اپریل 2025 12:48

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)خیرپور میں دو مسافر کوچز میں تصادم کے نتیجے میں خاتون کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ 25 مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مہران ہائی وے پر دو بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون کنڈیکٹر زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ 25 مسافر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 12زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں خواتین بچے اورمرد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مسافر کوچز پشاور سے کراچی اور کرچی سے اسلام آباد جا رہی تھی ۔ حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔