
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان شاخ نے پہلگام میں معصوم سیاحوں پر بزدلانہ حملے کو انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل قرار دیا ہے
بدھ 23 اپریل 2025 13:25
(جاری ہے)
اپنی اس شرمناک ہزیمت سے توجہ ہٹانے اور عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بھارت ایسی گھناؤنی سازشیں کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ جب بھی امریکا سے کوئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھارت کا دورہ کرتا ہے، تو اس طرح کے پرتشدد واقعات رونما ہوتے ہیں۔
یہ ایک واضح مثال ہے جو بھارتی حکومت کی مایوس کن ذہنیت اور عالمی سطح پر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دینے کی بھونڈی کوششوں کو عیاں کرتا ہے۔ وہ اس طرح کے حملوں کو جواز بنا کر نہ صرف کشمیریوں کی جائز اور پرامن جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا چاہتے ہیں، بلکہ عالمی برادری کو بھی گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ضمن میں ماضی کے تلخ واقعات کا حوالہ دینا ضروری سمجھتے ہیں۔چھٹی سنگھ پورہ کا المناک واقعہ آج بھی کشمیریوں کے ذہنوں اور دلوں پر نقش ہے۔ اس واقعے میں بھارتی فوج براہ راست ملوث تھی اور درجنوں بے گناہ سکھ کمیونٹی کے افراد کو بے دردی اور بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے کا مقصد بھی یہی تھا کہ کشمیر کی پرامن تحریک کو فرقہ وارانہ اور دہشت گردانہ رنگ دے کر بدنام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بھارتی ایجنسیاں اس طرح کی کارروائیاں کر کے یہ تاثر دینا چاہتی ہیں کہ تحریک آزادی کشمیر میں حالات معمول پر نہیں ہیں اور یہاں غیر ملکیوں کے لیے کوئی تحفظ موجود نہیں ہے۔ ان کا مقصد بین الاقوامی سطح پر حق پر مبنی تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانا اور دنیا کو یہ باور کرانا ہےکہ کشمیر کی تحریک آزادی ایک دہشت گردانہ تحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی پرامن جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ بھارتی حکومت کی یہ اوچھی حرکتیں کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی حکومت کے ان مذموم ہتھکنڈوں کا نوٹس لے اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ادراک کرے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اس میں ملوث اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ کشمیری عوام امن پسند اور مہمان نواز رہے ہیں۔ اس حملے کا مقصد کشمیریوں کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس قتل اور زخمی ہونے والے سیاحوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام اپنی جائز جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے اور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.