غزہ، اسرائیلی حملوں میں تیزی، ناکہ بندی سے پولیو مہم روک دی گئی

بدھ 23 اپریل 2025 17:27

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے پولیو مہم روک دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے غزہ کے 6 لاکھ سے زائد بچوں کے لیے پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 2 مارچ 2025 سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے اور اس وجہ سے غزہ میں خوراک ، ادویات اور ایندھن کی شدید قلت ہے۔ بین الاقوامی امدادی ادارے اسے قحط کا سماں بیان کرتے ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی آرہی ہیں جس میں غزہ کے فلسطینی بچے تک خوراک اور دودھ سے محروم ہیں ۔