پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن، مقصد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، مشاہد حسین سید

بدھ 23 اپریل 2025 19:31

پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن، مقصد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے وائس چیئرمین مشاہد حسین سید نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں سیاحوں پر ہونیوالی فائرنگ کے واقعہ کو بھارت کی خود ساختہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر پرانی حرکت دہرائی اور پلوامہ حملہ کی طرح ایک فالس فلیگ آپریشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان قائداعظم سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد اندرونی شورش سے توجہ ہٹانا ہے،عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ماضی میں بھی ایسی حرکات کرتا رہا ہے جو کئی بار بے نقاب ہو چکی ہیں۔