فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ، مرکزی انتخابات 2025 کا انعقاد

بدھ 23 اپریل 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کا جنرل باڈی اجلاس اور مرکزی انتخابات 2025 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئے۔ ملک بھر کی جامعات کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز (ASAs) کے نمائندگان نے شرکت کی اور نئی مرکزی اور صوبائی کابینہ کے انتخابات میں حصہ لیا۔

مرکزی کابینہ کے منتخب اراکین میں ڈاکٹر مظہر اقبال (قائداعظم یونیورسٹی) صدر، فرید خان اچکزئی (بلوچستان یونیورسٹی) جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر اختیار علی گھمرو (شاہ عبداللطیف یونیورسٹی، خیرپور) نائب صدر، ڈاکٹر محمد جدون خان (کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد) میڈیا سیکریٹری، جبکہ ڈاکٹر فیروز شاہ (یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور) اور ڈاکٹر جاوید علی گڈائی ایگزیکٹو ممبران کے طور پر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب چیپٹر کے لئے ڈاکٹر محمد اسلام صدر، ڈاکٹر ریاض حسین سندھر جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر ارم سلطانہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئیں۔ سندھ چیپٹر میں ڈاکٹر فہد نذیر کھوسو صدر، عبد الرحمٰن نگران جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر کامران زکریا ایگزیکٹو ممبر، اور ڈاکٹر محسن نائب صدر منتخب ہوئے۔ خیبرپختونخوا چیپٹر کے لیے ڈاکٹر دلنواز خان صدر، ڈاکٹر غنی الرحمن جنرل سیکریٹری، اور نائب صدور میں ڈاکٹر ناصر گل (جنوبی ریجن)، ڈاکٹر نذرخان (ہزارہ ریجن)، ڈاکٹر سید اختر (ملاکنڈ ریجن)، اور ڈاکٹر عاطف سردار (پشاور ریجن) شامل ہیں۔

ڈاکٹر اقبال احمد علوی میڈیا سیکریٹری اور ڈاکٹر محمد فاروق فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ بلوچستان چیپٹر میں ڈاکٹر کلیم اللہ بریچ صدر، سہیل انور بلوچ جنرل سیکرٹری، اور عبدالسلام مفتون ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے۔ اسلام آباد چیپٹر کے لیے ڈاکٹر اقبال جتوئی صدر، ڈاکٹر فیض رحیم جنرل سیکریٹری، اور ڈاکٹر جنید علی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے۔

اجلاس کے دوران فپواسا کے ارکان نے ملک بھر کی جامعات کے اساتذہ کو درپیش بڑے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔ جن اہم مسائل پر توجہ دی گئی ان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لئے ناکافی فنڈنگ، بی پی ایس اساتذہ کے لئے واضح ترقی و سروس اسٹرکچر کی عدم موجودگی، ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں پر نظرثانی، ایچ ای سی کی پوسٹ پی ایچ ڈی تجربہ پالیسی کے مسائل، سلیکشن بورڈز میں تاخیر، جامعات میں ایڈہاک ازم کا پھیلاؤ، اور خیبرپختونخوا و بلوچستان میں صوبائی ایچ ای سی کے قیام کی ضرورت شامل تھیں۔فپواسا نے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور ملک بھر کی سرکاری جامعات میں تعلیمی ماحول کی بہتری کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔