خیرپور، نہروں کے منصوبے کیخلاف قومی شاہراہ پر وکلا ء کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

بدھ 23 اپریل 2025 20:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) نہروں کے متنازع منصوبے کے خلاف ببر لو میں قومی شاہراہ پر وکلا کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا ۔وزیراعظم کی ہدایت پر صدر مسلم لیگ( ن) بشیر میمن نے وکلا کی کمیٹی سے مذاکرات کیے تاہم وکلا نے مذاکرات کینال منصوبے کی منسوخی آرڈر سے مشروط کردیئے۔

(جاری ہے)

رہنماپیپلزپارٹی نثارکھوڑو اور خورشید شاہ نے بھی وکلاء سے ملاقات کی اور پی پی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی،وکلا ء نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے سے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا جائیگا۔قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث 6دن سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کنٹینرز میں سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔