پ*ایئر فورس زمبابوے کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ

زمبابوے کی ایئر فورس کی تربیت میں معاونت کا اعادہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات پر اتفاق کیا ، آئی ایس پی آر

بدھ 23 اپریل 2025 21:00

/ راولپنڈی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)ایئر فورس زمبابوے کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ،پاکستان ایئر فورس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات ہوئی ۔ ترجمان افواج پاکستان آئی ایس پی آر کے مطابق زمبابوے کی ایئر فورس کی تربیت میں معاونت کا اعادہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا جبکہ زمبابوے نے PAF اکیڈمی میں کیڈٹس کی تربیت کی خواہش ظاہر کی۔

زمبابوے کو 12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی پر بھی گفتگو کی ۔ ائیر چیف کا زمبابوے ایئر فورس میں انسانی وسائل، مینٹیننس کے طریقہئ کار اور آپریشنل تربیت میں بہتری کے حصول کے لیئے ہر ممکن مدد کی فراہمی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

چیف آف ائیر سٹاف نے ایک بہترین اور لازوال اتحادی کی حیثیت سے زمبابوے کے ساتھ دو طرفہ تاریخی شراکت داری کو بھی اجاگر کیا۔

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک زمبابوے عسکری تعلقات ق علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور میں مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہیں ائیر مارشل جان جیکب نزویدے کا زمبابوے کی فضائیہ کے تربیتی فریم ورک کی تشکیل نو کے لیئے پاک فضائیہ کی جانب سے مدد کی فراہمی کی خواہش کا اظہار کیا زمبابوے ائیر فورس کمانڈر نے پاک فضائیہ کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تربیتی معیار کو سراہا۔

زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں زمبابوے کی فضائیہ کے کیڈٹس کی تربیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا زمبابوے فضائیہ کو جدت سے ہم کنار کرنے میں مدد کے لیے پاک فضائیہ کے پائلٹس، انجینئرز اور تکنیکی عملے کی زمبابوے آمد کی بھی درخواست کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں سربراہان کا زمبابوے کی فضائیہ کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیتوں کی بہتری کے لیئے مدد کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا مشترکہ تبادلے کے پروگرامز کے لیئے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق۔