Live Updates

لیسکو نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ترجمان

بدھ 23 اپریل 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے میچز کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیسکو کے ترجمان ارسلان صدیقی کے مطابق قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ہے جبکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی، اس کے علاوہ اضافی ٹرانسفارمر ز بھی سٹینڈ بائی کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ملک میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات