وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج) طلب کرلیا

بھارتی اقدامات کا خاطر خواہ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

بدھ 23 اپریل 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ بھارتی اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں اعلی حکومتی و عسکری قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔