
فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن معاونت جاری رکھے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا واشنگٹن ڈی سی میں اظہارخیال
جمعرات 24 اپریل 2025 00:30
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ فروری 2025 میں سعودی عرب میں منعقدہ الاُولی ا ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے بعد عالمی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری، سرکاری اداروں کی اصلاحات اور حکومت کے حجم میں کمی کے حوالے سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر زور دیا۔وزیرخزانہ نے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا، زراعت، آئی ٹی اور مائنز و منرلز کے شعبوں کو ترقی کا محور قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے عالمی تجارتی تقسیم کے تناظر میں علاقائی تجارتی راہداریوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک میں موسمیاتی تبدیلی اور آبادی جیسے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایاکہ کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے تحت نئی معاونت کے لیے اسٹاف سطح کا معاہدہ کیا ہے تاکہ موسمیاتی اثرات سے نمٹنے اور معیشت کو پائیدار بنانے کے اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے ادارہ جاتی صلاحیت سازی کے لیے آئی ایم ایف سے تکنیکی معاونت حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور عالمی بینک کے نجی شعبے کے ذریعے روزگار کی فراہمی کے ایجنڈے کی حمایت کی۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری کے قابل اور بینکاری کے لائق منصوبے تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دریں اثناء وزیر خزانہ نے گیٹس فاؤنڈیشن کی صدر برائے گلوبل پالیسی اینڈ ایڈووکیسی گارگی گوش سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے، زچہ و بچہ کی صحت و غذائیت، خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات، ویکسین کی ترسیل اور حفاظتی ٹیکہ جات کے شعبوں میں گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کو سراہا۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے فاؤنڈیشن کے تعاون کو بھی سراہا جس کا مقصد ایف بی آر کو ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں تبدیل کرنا ہے۔ ملاقات میں بُنا اور راست ادائیگی کے پلیٹ فارمز کے انضمام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ علاقائی سطح پر ادائیگیوں کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن سے اپنی معاونت جاری رکھنے کی درخواست کی اور انہیں 7 مئی 2025 کو پاکستان کے قومی ہیپاٹائٹس سی خاتمہ پروگرام کی آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.