پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر آپریشن

فوج نے آپریشن کی آڑ میں 1500 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا،بھارتی میڈیا

جمعرات 24 اپریل 2025 14:35

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں 1500 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیریوں کو سرینگر، اننت ناگ، کلگام، پلوامہ، شوپیاں، گندربل اور بڈگام سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔