Live Updates

ٓبھارت اپنی گیدڑ بھبکیاں اپنے پاس رکھے اور کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے ایڈووکیٹ فرید افغان

جمعرات 24 اپریل 2025 18:25

اسلام آباد / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایڈووکیٹ فرید نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرے کشمیر میں ان کی خود ساختہ کاروائی نے پردہ چاک کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک انسانیت کا قتل گویا پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں اس انسانیت سوز بھارت کے اپنے ہی شہریوں کو قتل کرنا اور اس کاروائی میں پاکستان کو موردالزام ٹھرانا قابل مذمت عمل ہے انیوں نے کہا کہ بھارت نے اس حملے کے ذریعے ان لوگوں کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی ہے جو سندھو دریا پر پانی کے مسئلے پر احتجاج کر رہے ہی۔

(جاری ہے)

اور کشمیر واقع کے بعد فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کو بین الاقوامی ضمانت کے باوجود یکطرفہ ختم کرنا اس کے مکروہ چہرے سے پردہ چاک کرنے کا واضع ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بھارت لاکھ چاہے لیکن پاکستان کی غیور اقوام اندرونی اختلافات کو ملکی سالمیت پر کبھی بھی فوقیت نہیں دے سکتے اور اس وقت کسی بھی قسم کی مہم جوئی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہی
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات